سی ٹی ڈ ی انویسٹی گیشن کی کارروائی،متحدہ لندن کامطلوب دہشت گردگرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈ ی انویسٹی گیشن کی کارروائی،متحدہ لندن کامطلوب دہشت گردگرفتار
سی ٹی ڈ ی انویسٹی گیشن کی کارروائی،متحدہ لندن کامطلوب دہشت گردگرفتار

کراچی: سی ٹی ڈ ی انویسٹی گیشن کی کارروائی میں متحدہ لندن کامطلوب دہشت گردگرفتار۔ملزم خواجہ فیصل کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمدکرلیا گیا۔

ملزم خواجہ فیصل ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم خواجہ فیصل اور اسکی ٹیم پولیس کے اعلیٰ افسران کے قتل میں ملوث ہے۔ملزمان کے دیگرساتھیوں میں ذاکرحسین، عرفان سندھی، آصف بڈھا، ابوعرفان اوریامین شامل ہیں۔

گرفتارملزم اوراسکی ٹیم پرسال 2000 میں ایس پی جیل امان اللہ نیازی کوقتل کرنیکامقدمہ درج ہے، جبکہ ملزمان ڈی ایس پی رحیم بنگش کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں، ملزم خواجہ فیصل اور ٹیم پر پر ڈی ایس پی نواز رانجھا کو بھی قتل کرنے کا الزام ہے۔

ڈی ایس پی نواز رانجھا کے قتل کے الزام میں خواجہ فیصل کی ٹیم کے دو ساتھیوں کو سزائیں ہوچکی ہیں۔ملزم خواجہ فیصل پر دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب ہے، ملزم خواجہ فیصل نے ساتھیوں کے ہمراہ رسالہ تھانے کی حدود میں بھی 2 لڑکوں کو قتل کیا۔

جبکہ سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ دونوں لڑکوں کو سیاسی مخالفت پر قتل کیا، دونوں نوجوان کے قتل کا کیس اے کلاس ہے۔

ملزم نے مزید اعتراف کیا ہے کہ محمد سلیم اور عابدنام کے افراد کو تاج محل مارکیٹ میں سیاسی مخالفت پر قتل کیاگیا۔ سی ٹی ڈی پولیس مزید تفتیش ک رہی ہے جبکہ ملزم خواجہ فیصل کی ٹیم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

Related Posts