وزیراعظم عمران خان نے اسکول کی سطح پر ڈومیسٹک کرکٹ کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان نے اسکول کی سطح پر ڈومیسٹک کرکٹ کی منظوری دے دی
وزیراعظم عمران خان نے اسکول کی سطح پر ڈومیسٹک کرکٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ پر ایک پریزنٹیشن لی ہے ، جس میں اسکول کرکٹ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے چیئرمین عبداللہ خان سنبل نے یہ پریزنٹیشن دی۔ وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والی تنظیم سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے نے خاص طور پر اسکول کرکٹ اور عمومی طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کی منظوری دی اور سی پی سی اے کو مشورہ دیا کہ وہ اس ماڈل کو مکمل طور پر نافذ کرے اور اس فریم ورک کو پورے پاکستان میں اسٹریٹجک طریقے سے نقل کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں شروع ہونے والی اسکول کرکٹ چیمپئن شپ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ اسکول کرکٹ میں حقیقی کرکٹ کے ٹیلنٹ پیدا کرنے اور ان کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے اس بڑے اقدام میں پنجاب حکومت کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں آئی پی سی کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل ، سی ای او پی سی بی وسیم خان اور سی ای او سی پی سی اے خرم نیازی نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی نژاد معروف ٹک ٹاکر وفا حسین کو بھتیجے نے گولیاں مار دیں

Related Posts