جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 19 کروڑ 96 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 42 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 19کروڑ 96لاکھ 14 ہزار 913 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 42لاکھ 49 ہزار 396افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 91 ہزار 585افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 52 لاکھ 59 ہزار951 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 51 لاکھ 68 ہزار 366مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 18 کروڑ 1لاکھ 5ہزار 566 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 58 لاکھ 95 ہزار 980 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 507 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 29 ہزار862افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 25ہزار228 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 1 کروڑ 99 لاکھ 53 ہزار 501 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 57 ہزار359 انتقال کر گئے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 67 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 10 لاکھ 43 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 ہزار 529 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 798ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 19 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ، 67مزید شہری جاں بحق