دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 37لاکھ افراد متاثر، 33 لاکھ 93ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 37لاکھ افراد متاثر، 33 لاکھ 93ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 37لاکھ افراد متاثر، 33 لاکھ 93ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 16 کروڑ 37 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 33 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 16کروڑ 37 لاکھ 24 ہزار 238افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 33 لاکھ 93 ہزار 440افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 1 لاکھ 2 ہزار 549افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 81لاکھ 39 ہزار 835ہے۔1 کروڑ 80لاکھ 37ہزار 286مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ 21لاکھ 90 ہزار 963افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 37لاکھ 15ہزار 951 افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 49لاکھ 65 ہزار 463افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 74 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 80 ہزار 362 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 19 ہزار 617جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ، 74مزید شہری جاں بحق

Related Posts