اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 10 لاکھ 71 ہزار 620 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 23 ہزار 918 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کورونا کے باعث طلبہ کو پروموٹ کرنا مسئلے کا حل ہے؟
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 65 لاکھ 1 ہزار 934ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 54 فیصد رہی۔
قبل ازیں صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 26 مریض انتقال کر گئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6215 ہو گئی۔ 1 روز میں 1 ہزار 655 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔
گزشتہ روز کورونا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مزید 26 مریض جان کی بازی ہار گئے جس سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 215 تک پہنچ گئی، شرحِ اموات 1 اعشاریہ 6 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں: کورونا سے مزید 26 مریض جاں بحق، 1655دیگر متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ