دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ23لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 29ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ23لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 29ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ23لاکھ افراد متاثر، 49لاکھ 29ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 49 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 24کروڑ 23 لاکھ 68ہزار366 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 49لاکھ 29 ہزار 565 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ

کورونا کے ڈیلٹا ویرئینٹ کی نئی قسم برطانیہ کو متاثر کرنے لگی

وائرس سے متاثرہ 78 ہزار 41افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 77لاکھ 41 ہزار273 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 76 لاکھ 63ہزار232 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 21 کروڑ 96لاکھ 97 ہزار 528 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 59لاکھ 96ہزار507 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 41لاکھ 8 ہزار996 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 48 ہزار652 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 52ہزار684 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 16لاکھ 64 ہزار 879 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 3ہزار902 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts