اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 36 ہزار 888 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 524 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 42 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار958 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار75 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.58فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 27 ہزار 583 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 535جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 54ہزار510کورونا کیسز اور 7 ہزار 327اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 72 ہزار 766افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 488جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 32 ہزار 837 کیسز اور 346اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289افراد کورونا سے متاثر جبکہ 184جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990افراد کورونا سے متاثر جبکہ 734جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 4 ہزار 913افراد متاثر جبکہ 910انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 52 ہزار 42ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 10 ہزار928مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 57 ہزار 322 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسینیشن پر 4 رکنی ٹیم کی انکوائری مکمل