اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 95 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 44 ہزار 341 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا25 ہزار 415 شہری انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی آڑ میں تعلیم دشمن اقدامات قبول نہیں کریں گے، نعیم الرحمان
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار496 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار285 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 578 کیسز اور 11 ہزار 706اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 27 ہزار 37 افراد متاثر اور 6ہزار766 جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 59 ہزار483 افراد متاثر اور 4ہزار 884جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 14 کیسز اور 338اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 97ہزار956 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 860انتقال کر گئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 795 افراد متاثر جبکہ 172جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 478 کیسز اور 689اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 3 ہزار 235مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 26 ہزار82 جبکہ فعال کیسز 92 ہزار 844 ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کا ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ