اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا مزید 103 شہری انتقال کر گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 96 ہزار 184 افراد متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 924 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا کا شکار 3 ہزار 645 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سب سے زیادہ کورونا وائرس سے صوبہ سندھ متاثر ہوا جہاں 2 لاکھ 66 ہزار 926 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں 2 لاکھ 35 ہزار569 اور خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 33 افراد کورونامیں مبتلا ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 62 ہزار 211 کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں 19 ہزار 855، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 529 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 61 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔
کورونا کے باعث سب سے زیادہ 6 ہزار 675 افراد پنجاب میں جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 510، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 469جبکہ اسلام آباد میں 584افراد جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں 372افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 211 جبکہ گلگت بلتستان میں 103 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار 102 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں اسکولوں کی بندش، این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا