پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ، 11 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ، 11 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ، 11 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 663 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 11 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 65 ہزار 47افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 280 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کیسز میں کمی ، ڈینگی کو بھی قابو کیا جائے

عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وباء کی نئی قسم کی نگرانی شروع کردی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39ہزار902 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ2 لاکھ 35 ہزار921 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.66فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 913مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 37 ہزار 974 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 849جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 65ہزار819کورونا کیسز اور 7 ہزار 530اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 76 ہزار 886افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 686جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 128کیسز اور 352اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 369افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں 34 ہزار 402افراد کورونا سے متاثر جبکہ 740جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 6 ہزار 469 افراد متاثر جبکہ 937انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 870ہو گئی۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار19مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 897ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

Related Posts