اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم کورونا کے 119مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کیسز اور اموات کا سلسلہ تھم گیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19 ہزار 478 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 66 مثبت نکلے۔
شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.34 فیصد رہی۔ کورونا کے 119 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 1 May 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,478
Positive Cases: 66
Positivity %: 0.34%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 119— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 1, 2022