افغانستان کا امن خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کا امن خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے، آرمی چیف
افغانستان کا امن خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل کو مذاکرات سے متفقہ حل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہو گیا ہے۔ کانفرنس میں پاک افغان سرحد کی صورتحال اور پاکستان کی اندرونی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں عالمی ، علاقائی اور داخلی سیکورٹی کی صورتحال کا تفصلی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف کو پاک افغان بارڈ پر سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں خصوصی طور پر مغربی زون کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن لیے ہم کوشش کی، ہم نے یہ کوشش خلوص نیت کے ساتھ کی اور آئندہ بھی کرتے رہے گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ افغانستان کا امن خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ غلط تاثر قائم کرنے اور کسی کو قربانی کا بکرا بننے سے گریز کیا جائے۔ خرابی پیدا کرنے والے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا ضروری ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حالیہ پیدا ہونے والی صورتحال میں سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی سوچ اختیار کرنا ہوگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے موثر بارڈر مینجمنٹ کنٹرول یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت اور ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا کو استعمال کررہے ہیں، فواد چوہدری

Related Posts