ماسکو: روس میں کورونا وائرس سے 93 ہزار 558 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 867 ہو گئی ہے۔
روس میں 30 مارچ تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 761 تھی جس میں رواں ماہ کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی۔ 15 اپریل تک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 22 ہزار 306 ہو گئی تھی جس میں مزید اضافہ ہوا۔
کورونا وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 456 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ روس میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اوراموات میں اضافہ ہورہا ہے۔
آج روس میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 411 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 73 مزید افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 867 جبکہ متاثرین کی تعداد 93 ہزار 558 ہو گئی۔
روسی حکومت وائرس کی روک تھام کیلئے سنجیدہ نظر آتی ہے جبکہ وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 31 لاکھ 30 ہزار سے زائد ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 30 اپریل تک وائرس کی ویکسین پر رپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 ہزار 426 ہو گئی ہے جبکہ 4 ہزار 130 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سینٹ پیٹرز برگ میں 3 ہزار 436 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 544 افراد ہلاک ہو گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں30لاکھ 64ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 30لاکھ64ہزار830افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ11ہزار609) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے30 لاکھ 64 ہزار افراد متاثرہو گئے