دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 23 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 84 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 23 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 84 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 23 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 84 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 7 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 23 لاکھ 5ہزار904 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (7لاکھ84ہزار338) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ62 ہزار 44فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد64لاکھ75ہزار 673 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ50 لاکھ 45ہزار893 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد میکسیکو، کولمبیا اور چلی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق، 318 متاثرہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

Related Posts