دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 33 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 33 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 33 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 13 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 33ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 13 لاکھ 80ہزار 633افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 8 فیصد (5لاکھ33ہزار449) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ58 ہزار 530 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد44لاکھ7ہزار518ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے64لاکھ 39ہزار666افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اورپیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد چلی، برطانیہ اور میکسیکو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح ادارۂ صحت کی حد سے تجاوز

Related Posts