اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 3 ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 67 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 728نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک7 لاکھ5ہزار 833ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزار650ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے38 ہزار903، سندھ میں 38ہزار 108، خیبرپختونخواہ میں 13ہزار 487، بلوچستان میں 6ہزار 516، آزاد کشمیر میں 396، گلگت بلتستان میں932 جبکہ اسلام آباد میں 5 ہزار 329کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر67ہزار 249فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ34ہزار 355 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 715 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 650 افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث575، گلگت بلتستان میں 13، اسلام آباد میں52 جبکہ بلوچستان میں 54 افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے قواعد وضوابط کو سمجھیں اور ان پر عمل کریں۔
صدر مملکت نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایک جائزہ رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستانی دنیا میں اس بات پر زیادہ یقین رکھتے ہیں کہ اس وباء کو جان بوجھ کر نہیں پھیلایا گیا۔
مزید پڑھیں: وائرس کی روک تھام کے لئے قواعد وضوابط کو سمجھیں۔صدر مملکت