کوروناکی بھارتی قسم بنگلہ دیش میں پھیلنے لگی،پیر سے مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناکی بھارتی قسم بنگلہ دیش میں پھیلنے لگی،پیر سے مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ
کوروناکی بھارتی قسم بنگلہ دیش میں پھیلنے لگی،پیر سے مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں کورونا وباء کی نئی قسم کے ایک ویریئنٹ کے پھیلا ؤکے بعد سخت احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان اقدامات کا باضابطہ نفاذ(پیرکو)ہو گا۔

بنگالی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈھاکا سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں کہاگیاکہ بنگلہ دیشی حکومت کے محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی مہلک قسم ڈیلٹا ویریئنٹ کی افزائش کے بعد سخت سکیورٹی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

ڈھاکا سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں اس ویریئنٹ کو انتہائی خطرناک اور مہلک قرار دیا گیا ہے۔ ڈیلٹا ویریئنٹ کے اضافے سے سارے بنگلہ دیش کی عوام میں پریشانی کی لہر پیدا ہو چکی ہے۔

حکومت نے ایک ہفتے کے لیے تمام حکومتی اور نجی دفاتر کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس اعلان میں واضح کیا گیا کہ صرف میڈیکل سے منسلک ٹرانسپورٹ یعنی ایمبیولینسوں کو چلانے کی اجازت ہو گی۔

اس سے یہ واضح ہوا ہے کہ پیر اٹھائیس جون سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ لوگوں کو انتہائی ضروری کام یا ایمرجنسی کی صورت میں گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔

حکومت نے اقدامات پر عمل درآمد کے لیے پولیس کی مدد کے لیے بارڈر سکیورٹی اہلکاروں کو بھی متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کے ترجمان روبن امین نے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلا کو سارے ملک کے لیے انتہائی خطرناک خیال کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسدادِ منشیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts