کوسٹ گارڈز کی کارروائی، پسنی میں چیکنگ کے دوران 3 ہزار 180 کلو چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوسٹ گارڈز کی کارروائی، پسنی میں چیکنگ کے دوران 3 ہزار 180 کلو چرس برآمد
کوسٹ گارڈز کی کارروائی، پسنی میں چیکنگ کے دوران 3 ہزار 180 کلو چرس برآمد

کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں چیکنگ کے دوران 3 ہزار 180 کلو گرام وزنی اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خطرہ ہے جسے مدِ نظر رکھتے ہوئے ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کوسٹ گارڈز نے جنرل ایریا شادی کور میں تنگ باز کے علاقے میں چیکنگ کے دوران چھپائی گئی 3 ہزار 180 کلو گرام وزنی اعلیٰ کوالٹی کی چرس، 3 عدد سنگل کیبن گاڑیاں اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرونِ ملک اسمگل ہونے والی تھی جس کی مالیت تقریباً 17 ارب روپے کے قریب بنتی ہے۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی انتھک محنت اور کارکردگی کو سراہا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بڑی کارروائی، کراچی واٹر بورڈ کا ملازم  اور”را” کا اہم رکن گرفتار

Related Posts