پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے:آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے:آرمی چیف
پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے:آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اپنی قوم کی ترقی، خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے جبکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پرعزم اور مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے۔

سپہ سالار چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دل و جان سے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

آئی ایس پی آر کے جا ری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔اس موقع پر شرکا کو سکیورٹی صورتحال سے متعلق درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دورہ کے موقع پر شرکا نے ملاقات کی جبکہ آرمی چیف نے قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ملکی سلامتی کو درپیش تمام خطرات کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید پڑھیں: ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی سالانہ تقریب ہے جس میں پارلیمنٹرینز سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔

Related Posts