افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے دنیا کو توجہ دینا ہو گی: سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے دنیا کو توجہ دینا ہو گی: سپہ سالار
افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے دنیا کو توجہ دینا ہو گی: سپہ سالار

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے دنیا کو اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

آئی ایس پی آرکے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سے کینیڈا کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال، خطے اورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ معزز مہمان نے افغانستان میں انخلاء کے آپریشن پر پاکستان کے کردارکوسراہا اور علاقائی استحکام میں بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے دنیاکوتوجہ دیناہو گی، پاکستان کینیڈا کیساتھ دیرپا اورروایتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کراچی میں منعقدہ دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مصروف عمل رہنے کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج تربیت یافتہ ہے، کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے،آرمی چیف

ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”دونوں فریقوں نے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعمیری اور بامعنی طور پر مصروف رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts