سینماء ملازمین کے گھروں میں فاقے، دو شوز چلانے کی اجازت مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cinemas to reopen in Pakistan across eight cities

کراچی: شہر کے سیکڑوں سینماء ملازمین اور ان کے ہزاروں اہل خانہ نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سے  اپیل کی ہے کہ سینماء ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بھوک سے بلبلانے سے بچانے کے لیے فوری طور پر سینماء کھولے جائیں اور سینماء گھروں کو بھی ایس او پیزکے تحت دو شوز چلانے کی اجازت دی جائے ۔

سینماء ملازمین اور ان کے اہل خانہ کوبھی جینے کا حق دیا جائے۔ کراچی کے سینماء گھروں کے ملازمین کی نمائندہ میٹنگ مقامی بند سینماء کے باہر فرش پر ہوئی ۔میٹنگ میں شرکاء رو پڑے اور گڑ گڑا تے ہوئے کہا ہم کہاں جائیں ۔ ہم غریب سینماء ملازمین کی کوئی سننے والا نہیں ۔

ہماری زندگی کا بڑا حصہ سینمائوں میں ملازمت کر کے گزار گیا ۔ اب کہاں جائیں ہمیں کونسی اور کہاں ملازمت ملے گی۔ ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو جینے کا حق دیا جائے ۔

جلسے ، جلوس، ریلیاں ہو سکتیں ہیں، مارکیٹوں ، شاپنگ سینٹرز گاہکوں سے بھرے پڑے ہیں، شادی ہالز مہمانوں سے بھرے اور سجے ہوتے ہیں، مسافر گاڑیاں، ٹرینیں ، ہوائی جہازمسافروں سے بھرے پڑے ہیں ۔

کیا کوروناء صرف سینماء گھروں میں آئے گا۔ جب ہر نوعیت کا کاروبار زندگی رواں رہ سکتا ہے تو سینماء کیوں بند ہیں۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہئے، ورنہ مزید ویڈیوز لیک ہوسکتی ہیں، حریم شاہ

ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو بھوک سے مرنے سے بچایا جائے ۔ فوری طور پر ایس او پیز کے تحت سینماء میں دو شوز چلانے کی اجازت دے کر سینماء ملازمین اور ان کے خاندانوں پر احسان کیا جائے۔ جینے کا حق دیا جائے۔

Related Posts