فیصل آباد میں مسیحی بچی سے اجتماعی زیادتی، کلمہ پڑھنے سے انکار پر انسانیت سوز تشدد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Christian girl gang-raped in Faislabad for refusing to recite Kalma

فیصل آباد: پاکستان میں ایک اور مسیحی بچی جنسی زیادتی کا شکار، ملزمان نے کلمہ پڑھنے سے انکار پر انسانیت سوز تشددکیا، سرکے بال مونڈھ دیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملکاں والا میں مسلمان ملزمان نے 14 سالہ بچی سنیتا مسیح بنت بشیر مسیح کو اغوء کرکے اجتماعی طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور عصمت دری کے بعد کلمہ پڑھنے کیلئے تشدد کیا گیا تاہم متاثرہ بچی کے کلمہ پڑھنے سے انکار پر انسانیت سوز تشدد کیا گیا اور جسم کے نازک اعضاء کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ سر کے بال بھی مونڈھ دیئے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں نوعمر مسیحی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور بیشتر کیسز میں نوعمر بچیوں کو اغواء کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جبری طور پر مذہب تبدیل کروانے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم سنیتا مسیح کے کلمہ پڑھنے سے انکار پر انسانیت سوز تشدد نے انسانی حقوق کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوعمر سنیتا مسیح کے ساتھ جنسی زیادتی اور بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے پولیس ودیگر آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

“14-year-old Christian girl, Sunita Masih, d/o Bashir Masih, abducted and gang raped by Muslim men in Malkanwala, Faisalabad. They asked her to convert to Islam. When she refused, they shaved her head & tortured her sensitive body parts.” Report & pic via Salman Chaudary on FB pic.twitter.com/z8yx8wyN1j

Related Posts