چینی و امریکی صدور کی ویڈیو لنک پر ملاقات، روس یوکرین پر بحث و تکرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی و امریکی صدور کی ویڈیو لنک پر ملاقات، روس یوکرین پر بحث و تکرار
چینی و امریکی صدور کی ویڈیو لنک پر ملاقات، روس یوکرین پر بحث و تکرار

واشنگٹن / بیجنگ: چینی و امریکی صدور نے ویڈیو لنک پر2 گھنٹے تک ملاقات کی جس میں روس یوکرین تنازعے سمیت دیگر عالمی معاملات پر خوب بحث و تکرار ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر چین نے یوکرین میں فوجی کارروائی کے معاملے پر روس کی حمایت کی تو نتائج برداشت کرنے پڑیں گے، چینی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو چاہئے تائیوان کے معاملے پر ٹانگ نہ اڑائے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 4افراد کی ہلاکت کا خدشہ

طویل ویڈیو لنک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر چینی صدر روس کا ساتھ دینے کی بات کریں گے تو امریکا سمیت پوری دنیا سے ردِ عمل آئے گا۔ ہم نے روس پر پابندیاں عائد کی ہیں، چین پر بھی کرسکتے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا اور نیٹو ممالک روس یوکرین تنازعے کی اصل وجوہات کو سمجھیں اور یوکرین روس تحفظات دور کرنے پر توجہ دیں۔ پابندیوں کا خمیازہ روسی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ عالمی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امریکا سرد جنگ کی ذہنیت ترک کردے، ٹرمپ دور سے امریکا چین تعلقات میں جو رکاوٹیں ڈالی گئیں، جو بائیڈن نے انہیں دور کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا۔ امریکا کے بعض افراد کا تائیوان کو غلط سگنلز دینا خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تائیوان کے معاملے پر مناسب رویہ نہ اپنایا گیا تو روس چین تعلقات تباہی کی طرف جائیں گے۔ امریکا چین کے اختلافات ختم نہیں ہوسکتے، انہیں منیج کیا جاسکتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہمارا تائیوان پر مؤقف جو پہلے تھا، اب بھی وہی ہے۔ 

Related Posts