چین نے بھارتی فوج کو سبق سکھانے کیلئے تیاری مکمل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

china preparing for war against india

کراچی :لداغ میں چینی فوج کی پیش قدمی ، متنازعہ علاقے میں 3 کلو میٹر اند رتک رسائی حاصل کر لی، چین نے بھارت کی جانب سے لداخ  میں کشمیر کی طرح پالیسیاں نافذ کرنے کا منصوبہ ناکام بناکر بھارتی فوجی گرفتار کر لئے ۔

بھارتی اخبار میں شائع ہونیوالی رپورٹ کےمطابق پیپلز لیبریشن آرمی چائنہ کے5000 فوجی پانچ جگہوں سےلداخ میں گھس آئے اور گیلون دریا کےساتھ چار جگہوں سےاور پینگونگ ندی کے ساتھ ایک جگہ سےگذشتہ چند ہفتوں میں ایل اے سی پر چینی اور انڈین فوجیوں کے ٹکراؤ کے چار واقعات سامنے آئے ہیں۔

فوجیوں کے درمیان 5 مئی کو ہاتھا پائی کے علاوہ لوہے کی راڈ اور ڈنڈوں کا بھی استعمال ہوا ،اس لڑائی میں دونوں جانب کے فوجی زخمی ہوئے تھے۔

اس واقع کے بعد لداخ سے دو ہزار کلو میٹر دورشمال مشرقی ریاست سکم میں بھی انڈیا چین سرحد پرناکولا خطے میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان اسی طرح کا ٹکراؤہوا ۔

پاکستان بھارت اور چین کے درمیان مقبوضہ کشمیر پر سخت تنازعہ موجود ہے جس کے تناظر میں متعدد بار بھارت نے پاکستان پر ناکام حملے بھی کیے۔ اگر اس خطے کا جغرافیائی جائزہ لیا جائے تو لداخ اپنی خوبصورتی اور بدھ ثقافت کے باعث مشہور ہے۔

چین کی پیش قدمی کے بعد اگربھارت لداخ کے معاملے پر اقوم متحدہ کا رخ کرتا ہے تو دیاد رکھیں کہ چین ویٹو پاور رکھتا ہے اور اقوام متحدہ میں بھارت کو اس لیے بھی مایوسی ہو گی کیوں کہ کہ وہ پہلے ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خود خلاف ورزی کرتے ہوئےاس کی دھجیاں اڑا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: چین نے لداخ اور سکم کی سرحد پر مزید 5 ہزار فوجی تعینات کردیئے

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اب دنیا بھر میں آواز بلند ہو رہی ہے، پیلٹ گن کے استعمال کے باعث ہزاروں کشمیری زخمی اور معذورہو چکے ہیں تاہم لداخ اور سکم میں چینی فوج سے پسپائی کے بعد اس وقت بھارتی میڈیا اور فوج کے اعصاب کمزور پڑتے جا رہے ہیں۔

اب بھارت کو لداخ کی صورتحال میں کارگل محاز پر پاکستان سے خوف آ رہا ہے۔

Related Posts