چین نے یو کر ین کے لئے مزید ایک کروڑ یوآن کی امداد کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے یو کر ین کے لئے مزید ایک کروڑ یوآن کی امداد کا اعلان کردیا
چین نے یو کر ین کے لئے مزید ایک کروڑ یوآن کی امداد کا اعلان کردیا

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کو امداد کی ایک کھیپ فراہم کی جا چکی ہے، چینی حکومت نے یوکرین کو مزید 1 کروڑ یوآن مالیت کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق پیر کے روزمنعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن سے سوال کیا گیا کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے یوکرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 5 ملین یوآن کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، کیا چین مزید امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟

اس کے جواب میں وانگ وین بن نے کہا کہ یہ چین کی طرف سے حالات میں آنے والی تبدیلی اور ضروریات کے مطابق یوکرین کے لیے نئی امداد ہے۔

مزید پڑھیں:کینیڈاکی مسجد پر حملہ، متعدد افرادزخمی، جسٹن ٹروڈوکی مذمت

چین یوکرین کی کشیدگی میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔واضح رہے کہ چین کی جانب سے یہ امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہے۔

Related Posts