چین میں دُنیا کا تیز رفتار ترین انٹرنیٹ لانے کی تیاریاں، 6 جی سٹیلائٹ روانہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین میں دُنیا کا تیز رفتار ترین انٹرنیٹ لانے کی تیاریاں، 6 جی سٹیلائٹ روانہ
چین میں دُنیا کا تیز رفتار ترین انٹرنیٹ لانے کی تیاریاں، 6 جی سٹیلائٹ روانہ

بیجنگ: عوامی جمہوریہ چین میں دُنیا کا تیز رفتار ترین انٹرنیٹ عوام تک پہنچانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جس کیلئے 6 جی سٹیلائٹ خلاء میں روانہ کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکا میں موجود چینی سفارت خانے نے آگاہ کیا کہ چین نے واحد راکٹ کے ذریعے 13 سٹیلائٹس خلاء میں روانہ کی ہیں۔

پیغام میں چینی سفارت خانے نے آگاہ کیا کہ خلاء میں روانہ کی گئی 13 سٹیلائٹس میں سے 1 دُنیا کی سب سے پہلی 6 جی تجربہ گاہ کی سٹیلائٹ ہے۔ 

بقیہ سٹیلائٹس چین نے تجارتی مقاصد کیلئے خلاء میں بھیجی ہیں جبکہ 6 جی پر تجربات کیلئے ایک خصوصی مصنوعی سیارہ بھی خلاء میں بھیجا گیا ہے۔

چین کے مطابق 6 جی کا جدید ترین مواصلاتی نظام ٹیرا ہرٹز کے اعلیٰ تعدد پر کام کرے گا جو 5 جی سے بھی کئی گنا تیز بتایا جاتا ہے۔

سڈنی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ماہیار کا کہنا ہے کہ 6 جی ٹیکنالوجی کے تحت انٹرنیٹ کی رفتار 1 ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ ہوگی جبکہ اب تک ٹیلی کام انڈسٹری نے بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں  5-جی انٹرنیٹ سروس شروع ہونے کا امکان

Related Posts