پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کئی دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کورونا کے مرض میں مبتلا تھے، وہ اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔
Saddened to learn of the passing of Chief Justice Peshawar High Court Waqar Ahmed Seth. May his soul rest in peace – Ameen. My condolences & prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 12, 2020