کراچی :کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے زیر انتظام پمپنگ اسٹیشن غیر قانونی ہائیڈرنٹ میں تبدیل ہو گئے جہاں ضرورت مندوں کو مہنگے داموں ٹینکرز فروخت ہونے لگے، ٹینکر مافیا نے واٹر سپلائی سسٹم میں مکمل طور پنجے گاڑ لئے جس کے باعث پانی کے بدترین بحران کا پیدا ہو گیا جبکہ کنٹونمنٹ کے سی ای او نے خود کو ایئر کنڈیشن دفتر تک محدود کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے آفس میں عوام کی سی ای او تک رسائی کو ناممکن بنا دیا گیا کنٹونمنٹ بورڈ جو کہ 10وارڈ پر مشتمل ہے اس کی حد کالا پل سے دو دریا تک ہے اس ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مکینوں کو صاف ستھرا پانی فراہم کرے مگر واٹر سپلائی پر مامور افسران پمپنگ اسٹیشنوں سے عوام کو پانی فراہم کرنے کی بجائے ٹینکر مافیا سے ساز باز کر رکھی ہے اس وجہ سے پورا علاقہ پانی کے بحران کی لپیٹ میں ہے۔
مزید پڑھیں:ایم کیوایم 24تا26ستمبرایام ہجرت منائے گی،فیصل سبزواری