حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں
حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد: پاکستان بھر میں ٹک ٹاک نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی عائد ہے جس کی اصل وجوہات سامنے آگئیں کہ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ایڈیشنل ڈی جی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاک پر جعلی مواد کی مقدار بہت زیادہ ہو گئی تھی جس پر حکومت کو پابندی لگانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

نجی ٹی وی میزبان ماریہ میمن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق اے ڈی جی عمار جعفری نے کہا کہ حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا جو فیصلہ کیا وہ بالکل درست ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی ٹک ٹاک پر تحفظات سامنے آئے۔

سابق اے ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ جعلی مواد اور فیک چیزوں کے باعث حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کا درست فیصلہ کیا۔ ٹک ٹاک انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر ایسا مواد ہٹایا جاسکتا ہے جس کیلئے دیگر ممالک کو بھی ٹک ٹاک پر اعتراض کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دیگر ممالک کی طرف سے ٹک ٹاک پر اعتراض ہوگا تو مجبوراً ٹک ٹاک انتظامیہ قابلِ اعتراض مواد اور ویڈیوز پر کچھ نہ کچھ اقدامات ضرور اٹھائے گی جس کے بعد یہ پابندی ہٹائی بھی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی  جس کا مقصد  غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے مؤثر مکینزم تیار کرنے میں ٹک ٹاک انتظامیہ کی ناکامی تھی۔

پاکستان میں 3 روز قبل ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات نے ہمیں ٹک ٹاک کے غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

Related Posts