سی پیک کے ذریعے 10 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔نگران وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

بیجنگ: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ذریعے 10 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ترقیاتی ماڈلز بے حد متاثر کن ہیں۔

عدالت کا واٹس ایپ کے ذریعے عمران خان کی بیٹوں سے گفتگو کرانے کا حکم

عالمی فورم سے خطاب کے دوران نگران وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور عالمی وباؤ کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹیشن، توانائی اور ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کیلئے عالمی سرمایہ کاری ضروری ہے۔

خطاب کے دوران نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں 2013ء میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کا آغاز ہوا۔ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 8 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ 10ہزار میگا واٹ کے منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گوادر میں بین الاقوامی ائیرپورٹ جلد فعال ہوجائے گا۔ مربوط مواصلاتی روابط کے ذریعے زراعت اور صنعت ترقی کرے گی۔ کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالنے پر چینی قیادت خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔ 

 

Related Posts