طنزو مزاح سے بھرپور سٹ کام بروکلن نائن نائن کے 8ویں اور آخری سیزن کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بروکلن نائن ئان کو گزشتہ 10 سال کی تاریخ میں سب سے پسندیدہ سٹ کام سمجھا جاتا ہے جس نے عوام کو اپنے شوخ و شگفتہ جملوں سے قدم قدم پر ہنسنے پر مجبور کیا۔
بروکلن میں این وائی پی ڈی (نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ) کے 99ویں اسٹیشن پر سسپنس سے بھرپور مقدمات کے دوران کامیڈی کی اداکاری پر مشتمل بروکلن نائن نائن ایک اہم سٹ کام سیریز سمجھی جاتی ہے۔
گزشتہ کئی برس سے متواتر نشر ہونے والی بروکلن نائن نائن نے عوام میں بھرپور مقبولیت حاصل کی جس میں اینڈی سیمبرگ، ملیسا فمیرو، اسٹیفنی بیٹریز، جو لو ٹرگلیو، ٹیری کریوز، اینڈرے براؤر، ڈرک بلاکر اور جوئل مکنون ملر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
این بی سی چینل کے مطابق بروکلن نائن نائن کا 8واں اور آخری سیزن رواں برس اگست سے نشر کیا جائے گا۔ بروکلن نائن نائن کے پروڈیوسر ڈین گور نے سٹ کام کے اختتام پر اداکاری کے جوہر دکھانے والے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دوسری جانب برطانوی اداکار ہنری کیول نے وچر کے دوسرے سیزن کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں مداحوں کیلئے سسپنس سے بھرپور سیریز کی اہم جھلکیاں شامل ہیں۔
اینولا ہومز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہنری کیول نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وچر سیزن 2 کی جھلکیاں ٹیزر کی صورت میں شیئر کیں اور لکھا کہ اداکارہ فرئیا ایلن نے بہت زبردست کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ہنری کیول نے سوشل میڈیا پر وچر کے دوسرے سیزن کا ٹیزر شیئر کردیا