ماحول کی بہتری کیلئے تمام ممالک کو پاکستان کی پیروی کرنا ہوگی۔بورس جانسن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماحول کی بہتری کیلئے تمام ممالک کو پاکستان کی پیروی کرنا ہوگی۔بورس جانسن
ماحول کی بہتری کیلئے تمام ممالک کو پاکستان کی پیروی کرنا ہوگی۔بورس جانسن

نیو یارک: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے  بلین ٹری سونامی سے متعلق اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ماحول کی بہتری کیلئے تمام ممالک کو پاکستان کی پیروی کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماحول کی بہتری کیلئے برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ملک میں 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ (بلین ٹری سونامی) شروع کیا۔

جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے سے متاثر نظر آئے۔انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے دنیا کے تمام ممالک کو پاکستان کی پیروی کرنی چاہئے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم بورس جانسن کی زیرِ قیادت برطانوی حکومت نے پاکستان کو کورونا کی روک تھام کیلئے نافذ کی گئی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا جبکہ یہ اقدام ٹریفک لائٹ سسٹم کے تحت اٹھایا گیا۔

برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کے مطابق آج سے 6 روز قبل وزیر اعظم بورس جانسن کی ہدایت پر برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔

برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق کورونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک لائٹ سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا۔ برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر 8 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالا گیا، فیصلہ گزشتہ روز نافذ ہوا۔

مزید پڑھیں:  برطانوی حکومت نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

Related Posts