اومی کرون کی روک تھام، 30 سال سے زائد العمر افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اومی کرون کی روک تھام، 30 سال سے زائد العمر افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے
اومی کرون کی روک تھام، 30 سال سے زائد العمر افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے

اسلام آباد: اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر این سی او سی نے ملک بھر میں آئندہ برس یکم جنوری سے 30 سال سے زائد العمر افراد کو بوسٹر ڈوز لگوانے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ضروری قرار دے دی۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جنوری سے 30 سال سے زائد عمر کے شہری بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 360 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

کراچی میں اومی کرون کا مفرور مریض پکڑا گیا 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے تحت یکم جنوری سے 30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی کرانے کیلئے اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ ملک بھر کی 58فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی۔

مجموعی طور پر ملک بھر میں 14 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار 339 افراد نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوائی۔ این سی او سی اجلاس کے دوران اومی کرون وائرس کے متعلق بتایا گیا کہ دنیا بھر کے 95 ممالک نئے ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔

برطانیہ اور ڈنمارک کو مرکز بنانے والے اومی کرون وائرس کے دنیا بھر میں 58 ہزار تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے۔ بھارت میں 149 افراد کے جسم میں نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوگئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز سے اومی کرون کی روک تھام ممکن ہے۔ 

 

Related Posts