بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حراست میں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آریان خان منشیات کیس کی تحقیقات کرنیوالے 7 سے 8 افسران کا طرزِ عمل مشکوک پایا گیا، اہم انکشاف
آریان خان منشیات کیس کی تحقیقات کرنیوالے 7 سے 8 افسران کا طرزِ عمل مشکوک پایا گیا، اہم انکشاف

دہلی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروزشپ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کروز شپ سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے ممبئی ڈرگ بسٹ کیس میں کورڈیلیا کروز ایمپریس شپ پر پوچھ گچھ کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حراست میں لے لیا ہے،  این سی بی آریان خان سے ریو پارٹی کے سلسلے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے جو ہفتے کی رات ممبئی کے ساحل سے ایک کروز جہاز پر چھاپے کے بعد پکڑی گئی تھی۔

 این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے کہا کہ آریان خان پر کسی الزام کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں ابھی تک گرفتار کیا گیا ہے۔آریان خان کے علاوہ ان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ ، منمون دھمیچا ، نوپور سریکا ، اسمیت سنگھ ، موہک جسوال ، وکرانت چھوکر اور گومیت چوپڑا سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

این سی بی نے ان چھ منتظمین کو بھی طلب کیا ہے جنہوں نے کروز پارٹی کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایف ٹی وی انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف خان بھی زیر تفتیش ہیں اور این سی بی نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ تقریب کا اہتمام کاشف خان نے کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور حکام کی طرف سے اس کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ وہ منشیات کے قبضے یا کھپت میں اس کے ملوث ہونے کے کسی اشارے کی جانچ کر سکے۔ نارکوٹکس بیورو ان فونز پر موصول ہونے والی چیٹس کی تفتیش کر رہا ہے ۔

 آریان خان شاہ رخ خان اور گوری خان کے بڑے بیٹے ہیں۔ان  کی ایک بیٹی سوہانہ خان اور دوسرا بیٹا ابرام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس کی کارروائی، قبضہ مافیا کے دو ارکان سیکشن تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

Related Posts