پشاور: پشاور کے علاقے حیات آباد میں زور دار بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے خودکش دھماکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے نزدیک ہوا۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حملے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار