کراچی، گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی کے نزدیک دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی کے نزدیک دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی
کراچی، گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی کے نزدیک دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب بلند و بالا عمارت میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، 20  زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکے کی وجوہات کے متعلق قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ 

زوردار دھماکے کے باعث قریب موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، عمارت کے ملبے تلے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالا جائے گا۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال منتقل کیے گئے زخمی افراد میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کا نچلا حصہ منہدم ہوا اور قریبی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ ملبے تلے متعدد افراد دبے ہوسکتے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ایسٹ سے دھماکے کی ابتدائی تحقیقات پر رپورٹ طلب کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکہ سلنڈر کا لگ رہا ہے تاہم حتمی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ ہی دے سکتا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سابق رکنِ سندھ اسمبلی کامران اختر ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے

Related Posts