کراچی، پی آئی اے کی اندرونِ ملک پرواز کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کی 13پروازوں نے مہنگے ترین ٹکٹ پر3600سے زائدمسافربرطانیہ پہنچادئیے
پی آئی اے کی 13پروازوں نے مہنگے ترین ٹکٹ پر3600سے زائدمسافربرطانیہ پہنچادئیے

کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی اندرونِ ملک پرواز نمبر پی کے 368 کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرندہ قومی ائیر لائن کے طیارے کے دائیں انجن سے ٹکرایا۔ جہاز دوبارہ بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے اسلام آباد لے جائیں گے۔ 

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا۔ پرواز پر 162 مسافر سوار تھے۔ مسافروں کو لاؤنج منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کی روک تھام کے مؤثر نظام کا نہ ہونا ایسے واقعات کا سبب بنتا ہے۔ فضائی حفاظت معاشرے اور اداروں دونوں کی ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو حادثات روکنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر غلطی سے عملے کی نشست پر بیٹھ گئے تھے۔پی آئی اے کی وضاحت

Related Posts