اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی رکن بننے کیلئے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن رحیم یار خان سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر وسابق گورنر پنجاب احمد محمود کی دعوت پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
شہداء کو بھول جانے والی قوموں کا نام لیوا کوئی نہیں ہوتا، بلاول بھٹو
بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کا اعلان الیکشن شیڈول کے ساتھ ہی کریں گے۔ سابق صدر آصف زرداری نے فیصلے کی تائید کردی۔
قبل ازیں مخدوم احمد محمود، مولانا حامد سعید کاظمی اور قطب فرید کوریجہ سمیت دیگر رہنما رحیم یار خان سے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں اُن کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا۔
یومِ تکریمِ شہدا کے موقع پر25مئی کو اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔