خشوگی قتل کیس کی رپورٹ سے قبل امریکی صدر اور شاہ سلمان کارابطہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Joe Biden Saudi king

واشنگٹن : سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے کہا ہے کہ جتنا ہو سکے گا ہم مضبوط اور شفاف دوطرفہ تعلقات کے لئے کام کریں گے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن اور سعودہ فرمانرواشاہ سلمان نے علاقائی سلامتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ،امریکی صدر نے سعودی بادشاہ کو بتایا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور شفاف بنانے کے لئے کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی تاریخی نوعیت کی تصدیق کی تاہم دونوں نے خشوگی رپورٹ کا ذکر نہیں کیا، جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ عرب اتحادیوں سے مضبوط تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا کاپاک بھارت جنگ بندی کا بھرپور خیرمقدم

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اس سے قبل ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہماری توجہ سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو بحال کرنے پر مرکوز ہے اور یقیناً کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں ہم خدشات کا اظہار کریں گے اور احتساب کا آپشن کھول دیں گے۔

انہوں نے سعودی عرب کے مرکزی حریف اور امریکی دشمن ایران کے بارے میں ایک واضح حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں ہم خطے میں درپیش خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

Related Posts