اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاہے کہ،وزیراعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 41 سال بعد او آئی سی کی کانفرس کی سربراہی کا موقع ملا ہے جو ہر محبِ وطن پاکستانی کے لیے باعث فخر اور کرپٹ الائنس کیلئے با عث تشویش ہے۔
مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نااہل درباریوں کو رٹے رٹائے بیانات کی بجائے آقاں کی چوری کی رسیدیں پیش کرنی چاہیے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ بِلا ناغہ پراپیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانا مریم اورنگزیب کی ڈیوٹی ہے،وزیراعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب ہیں۔
پاکستان کو 41 سال بعد او آئی سی کی کانفرس کی سربراہی کا موقع ملا ہے جو ہر محبِ وطن پاکستانی کے لیے باعث فخر اور کرپٹ الائنس کیلئے با عث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے وزرا خارجہ کا پاکستان میں آخری اجلاس 1981 میں ہوا تھا،پھر شریفوں اور زرداریوں کی باریوں کی سیاست نے پاکستان کو تنہا کر دیا۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کی قیادت شریف نہیں بلکہ ڈبل شریف ہے،گورنرسندھ