کلفٹن، بے نظیر پارک میں شہریوں سے زبردستی انٹری فیس وصولی کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کلفٹن، بے نظیر پارک میں شہریوں سے زبردستی انٹری فیس وصولی کا انکشاف
کلفٹن، بے نظیر پارک میں شہریوں سے زبردستی انٹری فیس وصولی کا انکشاف
کراچی: کلفٹن میں واقع بے نظیر پارک میں شہریوں سے انٹری فیس کے نام پر زبردستی 50 روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری پارک کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے رہائشی شہریوں نے سوشل میڈیا پر گفتگو کے دوران شکایت کی کہ بے نظیر پارک ایک سرکاری پارک ہے جس کی کوئی انٹری فیس نہیں ہے لیکن اس کے گیٹ پر موجود غنڈہ نما لوگ عوام سے انٹری فیس 50روپے وصول کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس کی کارروائی، جوے میں ملوث 9ملزمان گرفتار

 قتل کے عینی شاہد پر پولیس نے مقدمہ درج کردیا

کراچی، پولیس سرپرستی میں گٹکے کی106بڑی آماجگاہوں کا انکشاف

شہریوں کا کہنا تھا کہ غنڈہ نما لوگ عوام کو بغیر پیسے لیے پارک کے اندر جانے نہیں دیتے۔ 50 روپے فیس وصولی تو کی جاتی ہے لیکن کوئی انٹری ٹکٹ یا سلپ نہیں دی جاتی۔ اگر کوئی شکایت کرے تو بدمعاشی اور گالی گلوچ سے جواب دیا جاتا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ انٹری فیس نہ دینے پر غنڈہ نما لوگ مارپیٹ پر اتر آتے ہیں اور شہریوں کے گریبان تک پکڑ لیتے ہیں۔ شہریوں نے بے نظیر پارک پر قائم غنڈہ راج ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس پر بھی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کا انکشاف سامنے آیا۔ شہر قائد میں پولیس کی سرپرستی میں گٹکے کی106بڑی آماجگاہیں دریافت کر لی گئیں۔ اسپیشل برانچ نے حتمی رپورٹ تیار کرلی۔

آج سے 7 روز قبل منظرِ عام پر آنے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ صوبے بھر میں 312 بڑے مقامات اور کراچی میں 106 بڑے مقامات سے بڑی مقدار میں گٹکا سپلائی کیا جارہا ہے۔ملیر میں 6، ڈیفنس میں 2 جبکہ کورنگی میں 23 مقامات سے گٹکا سپلائی ہوتا ہے۔ 

Related Posts