پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ، 159 رنز کی برتری پر بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ، 159 رنز کی برتری پر بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑی آؤٹ
پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ، 159 رنز کی برتری پر بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑی آؤٹ

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 159 رنز کی برتری حاصل کرنے والی میزبان ٹیم کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسری اننگز کے دوران بنگلہ دیش نے 45 اوورز کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے ہیں جس سے میزبان ٹیم کی پاکستان پر برتری 159 رنز ہوگئی۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، شاہین آفریدی

 بنگلا دیش نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنالیے

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 330 رنز بنائے تھے۔ 286 پر آؤٹ ہونے والی قومی ٹیم پر بنگلہ دیش کو پہلے ہی 44 رنز کی برتری حاصل تھی جس میں 159 رنز کا اضافہ ہوا۔ 5روزہ میچ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔

میزبان ٹیم کے شادمان الاسلام کو شاہین آفریدی نے 1 رن پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ سیف حسن کو آفریدی نے اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے 34 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے۔ نجم الحسن شانتو اور کپتان مومن الحق صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان مومن الحق کو اظہر علی نے حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ نجم الحسن کا کیچ عبداللہ شفیق نے پکڑا۔ مشفق الرحیم کو حسن علی نے 16رنز پر بولڈ کردیا۔ یاسر علی شاہین آفریدی کے تیز باؤنسر کے ہیلمٹ پر لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوگئے۔

یاسر علی نے 6 چوکوں کی مدد سے 36رنز بنائے۔ کنکشن قانون کے تحت یاسر علی کی جگہ نور الحسن بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل ہوگئے جو میزبان ٹیم کی طرف سے صرف بیٹنگ کریں گے۔ پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ 

 

Related Posts