سابق صدر اور پیپلز پارٹی رہنما آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو دوسرے بیٹے کی ماں بن گئیں۔
بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر خوشخبری شیئر کی۔ بختاور بھٹو نے پیغام میں بتایا کہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 5 اکتوبر کو ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر سناتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں اللہ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔
5.10.22 @mahmoodchoudhry 💛 pic.twitter.com/jYKqmaXU56
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 6, 2022
بختاور بھٹو نے صرف پیغام میں بیٹے کی پیدائش کی خبر دی ہے لیکن بچے کی تصویر شیئر نہیں کی۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود ہے۔