باجوڑکےعلاقےکمرسرماموندمیں دھماکا،2افرادجاں بحق،6 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور:ضلع باجوڑ کے دور افتادہ علاقے  ماموند کمر سر میں عوامی نیشنل پارٹی کے حامیوں کے گاڑی کونشانہ بنایاگیا،جس کےنتیجےمیں 2افرادموقع پرہی جاں بحق جبکہ 6 افرادزخمی ہوگئے،جنہیں طبی امدادکیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرےمیں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیاہےجبکہ واقعے میں جاں بحق ہونےوالے افرادکی لاشیں ان کے آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او کا کہناہےکہ تخریب کاری کیلئے بم سڑک کنارے نصب کیاگیاتھا جس کی مزیدتحقیقات جاری ہیں جبکہ ابھی تک کسی کالعدم تنظیم کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شیر شاہ میں ناجائز تجاوزات،گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے حقائق سامنے آگئے

یادرہےکہ گزشتہ روزسٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کوبھی فائرنگ کرکے قتل کردیاتھاجن کاتعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا۔

Related Posts