کراچی، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب، باغ جناح میں پیپلز پارٹی کا جلسہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج باغِ جناح میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے اور پی پی پی رہنماؤں اور کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق باغِ جناح میں پیپلز پارٹی کے  زیر اہتمام عوامی اجتماع اور جلسے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے میدان سجایا جائے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے موقعے پر پی پی پی رہنماؤں کے علاوہ سندھ حکومت کے وزرا بھی موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کررہی ہے، بلاول بھٹو

بختاور کے گھر بیٹے کی ولادت، بلاول بھٹو باقاعدہ ماموں بن گئے

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی اور ناصر حسین شاہ سمیت سندھ حکومت کے دیگر وزرا بھی تقریب کا حصہ بنیں گے۔ جلسے کے دوران سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری بھی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سنیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے کارساز بم دھماکے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 17 اکتوبر کو کراچی میں پاور شو کرنے کا اعلان کردیا جس سے بلاول بھٹو زرداری کا خطاب ہوگا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا گیا کہ 18 اکتوبر کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی یہ ریلی باغِ جناح میں قائداعظم کے مزار کے سامنے منعقد ہو گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی دیگر رہنما اجتماع سے خطاب کریں گے۔

پارٹی قیادت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو خط لکھ کر ریلی اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت مانگ لی۔ پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا گیا کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی 17 اکتوبر کو کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Related Posts