ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 8 سالہ بچے کے خط کا جواب دیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے آٹو گرافس دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ کمسن بچے محمد ہارون سوریا نے اپنے خط میں قومی ٹیم کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق 8 سالہ محمد ہارون سوریا نے کپتان بابر اعظم سمیت قومی کرکٹ ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے آٹو گراف مانگ لیے جس پر کپتان بابر اعظم نے خواہش پوری کرنے کا یقین دلایا۔
میڈیا نے باب وولمر کے مسلمان ہونے پر میرا بیان بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔انضمام
ٹی 20ورلڈکپ کافائنل، شعیب اخترآسٹریلیاکے بالمقابل نیوزی لینڈکے حامی نکلے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم نے محمد ہارون سوریا کے خط کا جواب بچے کو چیمپین کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے دیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ محنت سے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
Dear Mohammad Haroon Suria,
Salam,
Thank you for such a kind letter for us, champion. I ABSOLUTELY believe in you and you can achieve anything with your focus, belief, and hardwork.
You will get your autographs but I cant wait to get YOUR autograph future Captain. 🙌 https://t.co/FbalPUeBnC
— Babar Azam (@babarazam258) November 13, 2021
بابر اعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ محمد ہارون سوریا اپنے ارتکازِ توجہ، یقین اور سخت محنت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ ہمارے آٹو گراف آپ کو مل جائیں گے لیکن ہمیں مستقبل کے کپتان کا آٹو گراف چاہئے۔
دبئی میں رہائش پذیر 8 سالہ ہارون سوریا نے اپنے خط میں قومی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، پوری ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، مجھے لگ رہا تھا کہ پاکستان جیت جائے گا۔
کمسن بچے نے اپنے خط میں مزید کہا کہ میچ آدھا ہونے پر میں تھوڑا سا گھبرایا جبکہ آخر میں خوفزدہ ہوا۔ مستقبل میں مجھے بھی اپنی ٹیم بنا کر کپتانی کرنی ہے۔ اپنی ٹیم سے ملاقات کیلئے آپ سب کو دعوت دوں گا۔
ہارون سوریا نے کہا کہ ہماری ٹیم فائنل میں جا کر فتح سے ہمکنار ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں سے آٹو گراف لے کر میرے گھر بھیجئے۔ کپتان بابر اعظم نے ہارون سوریا کو تمام کھلاڑیوں کے آٹوگراف دینے کی یقین دہانی کرائی۔