بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے
بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے

ڈھاکہ:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ففٹی بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

پاکستانی کپتان نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور13 ففٹیز بنائیں۔ محمد رضوان 2 سنچریز اور 12 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کے خلاف 60 اسکور بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ ہیں۔

دوسری جانب واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 161 رنز بنالیے۔ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اورآخری ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 59رنز پر گری جب عبداللہ شفیق 25رنز بنا کر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 70رنز پر گری۔

عابد علی 39رنز بنا کر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے والے تیج السلام نے دونوں اوپنرز آؤٹ کر دیے۔ ڈھاکا ٹیسٹ میں پہلے دن کھانے کے وقفہ پر پاکستان نے دو وکٹ پر 78رنز بنالیے۔

مزید پڑھیں: دوسراٹیسٹ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ

خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل جلد ختم کردیا گیا۔ پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے۔ بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیت چکا ہے۔

Related Posts