بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز اعتماد سے کھیلیں گے۔بابر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز اعتماد سے کھیلیں گے۔بابر اعظم
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز اعتماد سے کھیلیں گے۔بابر اعظم

ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز اعتماد سے کھیلیں گے کیونکہ ہمارے کھلاڑی بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے جواں سال کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہم نے ہارا، اس کا غم ہے تاہم ٹیم کا مومنٹم اچھا ہے جسے برقرار رکھنا چاہیں گے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر انہیں آسان نہیں لے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 12کھلاڑیوں کا اعلان

پی ایس ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ 2025 تک ایچ بی ایل کے حوالے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز اعتماد سے کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹیم کا مومنٹم اچھا ہے جسے برقرار رکھنے کی کوشش ہوگی۔ سیمی فائنل ہارنے کا ہر کسی کو دکھ ہے، کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی یہی وجہ ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش میں وکٹ پر ٹھہرنا اہم ہے۔ بنگلہ دیش میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آمد کی اجازت ملنے پر خوشی ہے۔ اسٹیڈیم آنے پر لوگ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف کون سے کھلاڑی کھیلیں گے، اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ 

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان 6 میچز کھیلے گا جن میں مختلف کمبی نیشن آزما کر جائزہ لیں گے۔ ڈھاکہ میں سیریز کیلئے تیاری کا موقع ملا۔ عرب امارات میں جیسے رنز بنے، یہاں نہیں بن پائیں گے۔

Related Posts