عظیم خان نے خود پر لگائے گئے ہراسگی کے سنگین الزامات مسترد کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عظیم خان نے خود پر لگائے گئے ہراسگی کے سنگین الزامات مسترد کردئیے
عظیم خان نے خود پر لگائے گئے ہراسگی کے سنگین الزامات مسترد کردئیے

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے سابق محبوب اور بلاگر عظیم خان نے سوشل میڈیا پر ہراسگی کے سنگین الزامات پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے تمام تر الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاگر عظیم خان پر سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے ہراسگی کے سگنین الزامات عائد کیے جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے عظیم خان کا کہنا ہے کہ الزامات سوائے الزامات کے اور کچھ نہیں ہیں۔

اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں عظیم خان نے کہا کہ تمام الزامات پر میرا ردِ عمل یہ ہے کہ ہم بدقسمتی سے ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں جن لوگوں کیلئے میں نے کھڑے ہونے کی کوشش کی وہ مجھ سے وضاحت کے طلبگار ہیں۔

بلاگر عظیم خان نے کہا کہ لوگ مجھ سے ایسے الزامات پر وضاحت چاہتے ہیں جو بغیر کسی ثبوت کے اور بے بنیاد ہیں۔ اب میں یہ سمجھ چکا ہوں کہ سچ سننا کیوں تلخ اور بولنا کیوں خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس کے اپنے سنگین نتائج ہوتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azeem Khan (@axeemkhan)

عظیم خان نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانا آسان ہوتا ہے، کیا آپ کو کوئی قانونی کارروائی یا اصلاحات نظر آتی ہیں، یقیناً ایسا نہیں ہے اور کیوں نہیں؟ کیونکہ ان کی بیناد ایک حقیقی ثبوت کی جگہ صرف گفتگو پر ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف بلاگر عظیم خان نے پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ کی جانب سے شادی سے انکار پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ صبا قمر نے شادی سے انکار کرتے ہوئے میرا نقطۂ نظر بیان نہیں کیا۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر3 روز قبل اپنے پیغام میں اداکارہ صبا قمر کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے بلاگر عظیم خان نے کہا کہ صبا قمر نے کہانی کا وہ رخ بیان نہیں کیا جو میری سمت تھا۔

مزید پڑھیں: صبا قمر نے شادی سے انکار میری وجہ سے کیا، عظیم خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

Related Posts