شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی تیاری، ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی تیاری، ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور ہوگیا
شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی تیاری، ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت مشیرِ خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کیلئے تیار ہے جبکہ سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ مشیرِ خزانہ شوکت ترین کو وزیرِ خزانہ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں جو رواں برس 16 اپریل کو وزیرِ خزانہ بنے اور 17 اکتوبر کو عہدہ چھوڑ دیا۔ آئینِ پاکستان کے مطابق کوئی بھی غیر منتخب شخص 6ماہ سے زائد وزیر نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق جلد خوشخبری ملے گی،شوکت ترین

پاکستان میں آئندہ 3 سال میں 2 کے سوا باقی ٹیکسز ختم کردیں گے۔شوکت ترین

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ قیادت پی ٹی آئی حکومت شوکت ترین کو وزیرِ خزانہ بنانا چاہتی ہے جس کی راہ ہموار کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی نے ایوانِ بالا کی نشست سے استعفیٰ دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے استعفیٰ منظور کر لیا۔

سینیٹر ایوب آفریدی کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو بھی ایوب آفریدی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے آگہی دے دی گئی ہے۔ کمیشن 30روز میں انتخاب کا انعقاد کرے گا۔

دوسری جانب سینیٹر ایوب آفریدی نشست چھوڑنے کے بعد بھی وفاقی حکومت کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوب آفریدی وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز کے طور پر کام کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایوب آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا تاہم مجھے انتظار کی ہدایت کی گئی کیونکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا اور حکومت کو اس میں اہم قانونی بلز پاس کرانے تھے۔

ایوب آفریدی نے کہا کہ میری سینیٹر کی نشست وزیر اعظم کی امانت تھی جو میں نے خوشی کے ساتھ واپس کردی ہے۔ وزیر اعظم جسے چاہیں، اپنی صوابدید استعمال کرتے ہوئے ذمہ داری دے سکتے ہیں۔ مجھے موقع ملا تو ملک کی خدمت کرونگا، نہ ملا تو اعتراض نہیں۔ 

Related Posts